پاکستانی ذرائع ابلاغ کا تنقيدی جائزہ
اس بلاگ کا بنيادی مقصد پاکستانی ميڈيا کی صداقت پرکھ ہے. پاکستانی ميڈيا ميں ريسرچ اورذمہ دارانہ لکھائی کا رجحان کم سے کم ہوتا چلا جا رہا ہے اور ہر موضوع پر لوگ بغير کسی ليت و ليل کے ماہرانہ تجزيات کرتے نظر آتے ہيں. يہ بلاگ ايسے تمام علمی، ادبی، سماجی ، تحقيقی اور عمرانی مغالطوں کو سامنے لانے اور ان کی درستگی پر توجہ مرکوز کروانے کے ليے منظر عام پر آيا ہے. تمام تنقيد لاعلمی اور عدم توجہی کے رويہ پر کی جاتی ہے، افراد اور اداروں پر تنقید بنیادی مقصد نہیں ہے۔
قارئین کو بلاگ میں تبصروں کی پوری آزادی ہے لیکن ساتھ ساتھ یہ امید کی جاتی ہے کہ تبصرہ لکھنے والے بلاگ کی “مشن اسٹیٹمنٹ” کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے تبصرے ارسال کریں گے۔ پاک فیکٹ کی پوری کوشش ہے کہ تنقید کا دائرہ زیر نظر مضمون تک محدود رہے اور اس سلسلے میں قارئین کا تعاون نہایت اہم ہوگا۔